• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گجرات ڈویژن کیلئے 100 ارب سے زائد کا بجٹ سپریم کورٹ میں چیلنج

اسلام آباد ( آن لائن ) وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی جانب سے گجرات ڈویژن کیلئے 100 ارب سے زائد کا منظور کیا جانے والا ڈیویلپمنٹ بجٹ کا عمل سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا،درخواست میں فنڈز کے اجراء پر پابندی لگانے کی بھی استدعا کی گئی ہے۔ایڈوکیٹ میاں داود کی طرف سے دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ پنجاب حکومت نے غیر قانونی طور پر گجرات ڈویژن کیلئے 100 ارب سے زائد کی ڈویلپمنٹ فنڈز مختص کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب کے حلقے میں مختلف بوگس ترقیاتی سکیموں کے نام پر مذکورہ فنڈز جاری کئے گئے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید