• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ کے ضلع سانگھڑ میں تیل اور گیس کے ذخائر دریافت

اسلام آ باد (آئی این پی ) ضلع سانگھڑ میں کنویں سے تیل اور گیس کے وسیع ذخائر ملے ہیں۔ مہنگائی میں پسے پاکستانی عوام کے لئے بڑی خوشخبری یہ ہے کہ سندھ کے ضلع سانگھڑ میں تیل اور گیس کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔ او جی ڈی سی کے مطابق سانگھڑ میں کنویں سے تیل و گیس کا ذخیرہ ملا ہے، اور ابتدائی طور پر کنویں سے 2 ہزاربیرل تیل یومیہ حاصل ہوگا۔ اوجی ڈی سی نے بتایا کہ کنویں سے یومیہ 13 لاکھ اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس بھی ملے گی، اور اس دریافت سے ملک میں تیل اور گیس کی طلب ورسد میں فرق کم ہوگا۔
اہم خبریں سے مزید