• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹھٹھہ، چالیس کروڑ روپے کی قیمتی 591 سوھا مچھلی پکڑ ی گئی

ٹھٹھہ (رپورٹ شاہد صدیقی) ٹھٹھہ کے ماہی گیروں کی قسمت کھل گئی کروڑوں روپے مالیت کی قیمتی سوھا مچھلیاں پکڑ لیں، مچھلیوں کی مالیت 40 کروڑ روپے سے زائد بتائی جاتی ہے، تفصیلات کے مطابق لانچ مالک جمن لاشاری کے مطابق تین لانچیں شکار کے لئے گہرے سمندر میں گئیں تھیں کہ پاک بھارت سرحد کے قریب واڑی کریک کے مقام سے گاڑھو کے رہائشی جمن لاشاری کی لانچ نے 191سوھا مچھلی، پمپ ھاؤس کے رہائشی کلمتی کی لانچ نے 350 سوھا مچھلی اور گھارو کے رہائشی خاصخیلی کی لانچ پر سوار ماھی گیروں کے جال میں50سوھا مچھلیاں پھنس گئیں جال میں قیمتی مچھلیاں دیکھ کر ماھی گیروں نے خوشی کا اظہار کیا، ماھی گیروں کے مطابق 35سے 40کلو والی مچھلی کی بولی84لاکھ روپے لگائی جا چکی ھے ماہی گیروں کے مطابق پکڑی گئی مچھلیوں کی قیمت 40 سے50کروڑ سے زائد ہے ان مچھلیوں سے آپریشن کے دوران استعمال ہونے والے دھاگےکی تیاری سمیت دیگر چیزوں میں استعمال کی جاتی ہے اور نر مچھلی کی قیمت زیادہ ہوتی ہے۔
اہم خبریں سے مزید