• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرویزالٰہی کے آبائی علاقے میں ایک کھرب فنڈز کی منتقلی سپریم کورٹ میں چیلنج

اسلام آباد(جنگ رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی کے آبائی علاقہ گجرات ڈویژن میں ترقیاتی فنڈز کی غیرآئینی منظوری اور تقسیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے ، درخواست گزار میاں داد ایڈووکیٹ نے سوموار کے روز آئین کے آرٹیکل 184(3)کے تحت دائر کی گئی درخواست میں چیئرمین نیب، حکومت پنجاب اور دیگر کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ پنجاب حکومت نے100 ارب سے زائد کے ترقیاتی فنڈز صرف گجرات ڈویژن کو منتقل کئے ہیں،تمام فنڈز پرویز الہی کے خاندان کے حلقوں کیلئے غیرآئینی، غیرقانونی طور پر منتقل کئے گئے ہیں،ترقیاتی فنڈز کی منتقلی کیلئے آئین کے آرٹیکل 120 تا 124 کا تقاضا پورا نہیں کیا گیاہے جبکہ سپریم کورٹ 2014 میں ایک مقدمہ کے فیصلے میں ترقیاتی فنڈز کے اسمبلی سے منظوری کے بغیر اجراء کو غیرآئینی قرار دے چکی ہے۔
ملک بھر سے سے مزید