کراچی (اسٹاف رپورٹر) جامعہ کراچی کے قریب واقع خالی پلاٹ پر جھگیوں میں آگ بھڑک اٹھی جس نے تیزی کے ساتھ دیگر کو بھی اپنی لپیٹ میں لینا شروع کردیا، فائر بریگیڈ کے عملے نے تین گاڑیوں کی مدد سے ڈیڑھ گھنٹے کی جدو جہد کے بعد آگ پر قابوپایا ، فائر فائر بریگیڈ حکام کے مطابق 20جھگیاں مکمل طور پر متاثر ہوئی ہیں، جانی نقصان نہیں ہوا،جھگیوں میں خانہ بدوش رہائش پزیر تھے۔