• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہد آفریدی نے بیٹی کے شاہین آفریدی سے نکاح کی تصدیق کردی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شاہد آفریدی نے جنگ میں منگل کو چھپنے والی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ شاہین شاہ آفریدی اور انشا آفریدی کا نکاح دونوں خاندانوں کے بڑوں نے 3 فروری کا دن طےکیا ہے۔ نکاح کی تقریب کراچی میں ہوگی اور نکاح آفریدی قبائل کی روایات کے تحت سادگی سے ہوگا، باقاعدہ تقریب اور رخصتی بعد میں ہوگی۔ جنگ کے سینئر رپورٹر عبدالماجد بھٹی نے سال 2000 میں شاہد آفریدی اور اب 22 سال بعد انکی بیٹی کے نکاح کی خبر بریک کی ۔ دونوں خبریں جنگ کے صفحہ اول بھی شائع ہوئیں۔اس طرح جنگ اور جیو نے دیگر میڈیا گروپس پر پھر بازی لے گیا۔