• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں اتحادی حکومت کا قیام، ن لیگ کا آصف زرداری کو فری ہینڈ

اسلام آباد (ایوب ناصر )معلوم ہواہے کہ مسلم لیگ (ن) کی اعلٰی قیادت نے پنجاب میں اتحادی حکومت کے قیام کیلئے پیپلزپارٹی کے شریک چئیرمین آصف زرداری کو فری ہینڈ دے دیا ہے جس کی روشنی میں ناصرف اسمبلی تحلیل ہونے سے بچ جائے گی بلکہ فیصلوں کا اختیار بھی اتحادیوں کے پاس آجائے گا

آصف زرداری سیاسی جوڑ توڑ میں وزیر اعلٰی پنجاب پرویز الٰہی کو بھی شریک اقتدار کرنے کے بھی مجاز ہوں گے تاہم (ق) لیگ کے چھ ارکان پنجاب اسمبلی کی حمایت حاصل کرنے کا ٹارگٹ اولین ترجیح ہیں

وزیراعظم شہباز شریف ،(ق) لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت اس ضمن میں آصف زرداری سے لمحہ با لمحہ صورتحال پر مشاورت کیلئے ربطے میں ہیں۔

اہم خبریں سے مزید