• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاسی انا اور ضد کی وجہ سے ملک خسارے میں جارہا، شیخ رشید

راولپنڈی (ایجنسیاں ) سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ملک مزید سیاسی عدم استحکام اور فاشزم کی طرف جا رہا ہے‘حکومت کا اعتماد یا عدم اعتماد اس کے گلے پڑے گا اور رسوائی ہوگی، قوم کی بکنے اور بکنے والے ہر ممبر پر نظر ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں شیخ رشید احمد نے لکھا کہ پہلے کہتے تھے اسمبلیاں توڑیں تو الیکشن کروا دیں گے اب کھیلیں گے نہ کھیلنے دیں گے کی پالیسی پر آگئے ہیں‘سیاسی انا اور ضد کی وجہ سے ملک خسارے میں جا رہا ہے۔
اہم خبریں سے مزید