• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران کا ساتھ دیں گے، ق لیگ متحد ہے اور رہے گی، پرویز الٰہی

لاہور(نمائندہ جنگ)وزیر اعلی پنجاب پرویز الہی نے کہا ہے کہ عمران خان کا ساتھ دینگے، ق لیگ متحد ہے اور رہے گی، گرین ایریا 13 فیصد بڑھائینگے، تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی اور مسلم لیگ قائداعظم کی پارلیمانی پارٹی کے لیڈر ساجد بھٹی کی زیر صدارت مسلم لیگ قائداعظم کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں لاہور ماسٹر پلان 2050 منظور جبکہ ضلع تونسہ کا نوٹیفکیشن ارکان اسمبلی کو پیش کردیا گیا، مسلم لیگ ق کے تمام 10 ارکان پنجاب اسمبلی ساجد بھٹی ، حافظ عمار یاسر، شجاعت نواز، محمد عبداللہ وڑائچ، محمد رضوان، احسان الحق، محمد افضل، خدیجہ عمر اور باسمہ چودھری اورا یم این اے حسین الٰہی نےبھی شرکت کی ،پارلیمانی پارٹی نے وزیر اعلیٰ کی قیادت پر بھرپوراعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ عمران خان کے ساتھ دل و جان سے ہیں اور ساتھ دیتے رہیں پارلیمانی پارٹی نے تمام فیصلوں کا اختیار وزیراعلیٰ کو دے دیاتحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کی صورت میں وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی، سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان اور ڈپٹی سپیکر واثق قیوم کو ووٹ دیں گے،پارلیمانی پارٹی ارکان پارلیمانی پارٹی سیسہ پلائی دیوار کی طرح وزیراعلیٰ کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے ، پرویزالٰہی نےکہا عمران کا ساتھ دینگے، ق لیگ متحدہے اور رہیگی،افواہیں پھیلانے والے مخصوص ایجنڈے پر چل رہے ہیں،علاوہ زیں اتحادی وفاقی حکومت کے دباؤ کو رد کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پرویز الٰہی نے بلا خوف و خطر بدھ کا روز معمول کے کاموں کی انجام دہی میں گذارا۔

اہم خبریں سے مزید