• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف بی آر ٹیکس کی حقیقی استعداد کیلئے کوششوں میں اضافہ کرے، اسحاق ڈار

اسلام آباد(نمائندہ جنگ ) وزیر خزانہ اسحاق ڈارنےایف بی آر کو ہدایت کی ہےکہ وہ ملک میں ٹیکس کی حقیقی ا ستعداد کے حصول کیلئےاپنی کوششوں میں اضافہ کرے، آئی ٹی شعبے کو کاروبار میں آسانی کیلئے معاونت و سہولت فراہم کرینگے، وزیر خزانہ نے ایف بی آر کی ٹیم پر معاشی نقطہ نظر سے ہونیوالی تبدیلیوں کے مطابق پوزیشن لینے پر بھی زور دیا،وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بدھ کو ایف بی آر ہیڈ کوارٹرز میں ادارے کی ریونیو کارکردگی سے متعلق اجلاس کی صدارت کی جس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی خزانہ طارق باجوہ، وزیراعظم کے معاون خصوصی برا ئے محصولات طارق محمود پاشا، چیئرمین ایف بی آر،ایف بی آر بورڈ ممبران اور فنانس ڈویژن کے دیگراعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
اہم خبریں سے مزید