گجرات(نمائندہ جنگ) گجرات میں دھند کی وجہ سے ٹرک نے چنگ چی رکشہ کو کچل دیا جس سے 5سبزی فروش جاں بحق ہوگئے، صوبائی دارالحکومت لاہور اور اس کے گرد و نواح میں شدید دھند سے شدید دھند سے نظام زندگی معطل ہوگیا، دھندکے باعث حد نگاہ صرف 50میٹر رہ گئی۔ شدید دھند کے باعث موٹر وے کو کئی مقامات سے ٹریفک کے لئے بند رکھا گیا۔ترجمان موٹر وے کے مطابق دھند کی وجہ سے موٹر وے ایم ٹو کو لاہور سے کوٹ سرور تک، ملتان موٹر وے کو فیض پور انٹرچینج سے سمندری تک اور سیالکوٹ موٹر وے کو مکمل بند رکھا گیا ۔جی ٹی روڈ پر بھی حد نگاہ انتہائی کم رہی جس کے باعث روڈ یوزرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور گاڑیوں پر فوگ لائٹس کا استعمال کر یں۔دھند چھٹنے کے بعد موٹر وے کو مرحلہ وار کھول دیاگیا۔