• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ سندھ نے پہلی ریسکیو 1122 سندھ ایمرجنسی سروس کا آغاز کردیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پہلی ریسکیو 1122سندھ ایمرجنسی سروس کا آغاز کردیا ہے، منصوبہ عالمی بینک کے تعاون سے شروع کیا گیا ہے جس میں ایمبولینس سروس فائر سروس اربن سرچ اینڈ ریسکیو سروس ، واٹر ریسکیو سروس مہیا کی جائے گی۔وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ ملک کی خاطر سخت فیصلے لینے ہونگے ،وفاقی وزیر خواجہ آصف سے بات ہوئی توانائی بچت کیلئے ہفتے میں دو سے تین روز گھرسے کام کرنے کےآپشن پر غور کیا گیا ، مارکیٹس بند کرنے کیلئے اسٹیک ہولڈرز کوبلائیں گے ،اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ کے ہمراہ مشیر قانون مرتضیٰ وہاب اور رسول بخش چانڈیو بھی تھے‎۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے ریسکیو 1122کے ہیڈ کوارٹرز اور کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا دورہ کیا اور انہیں کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے آپریشن کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی۔

ملک بھر سے سے مزید