لاہور (نیوز ایجنسیاں) وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ ہمارے موقف کی جیت ہے،ہم نے ہمیشہ آئین کی بالادستی اورقانون کی حکمرانی کو مقدم رکھا ہے، اسمبلیوں کی تحلیل کا فیصلہ حتمی ہے
عمران خان کے فیصلے پر عمل درآمد ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے عہدے پر بحالی کے بعد ردعمل دیتے ہوئے کیا۔
پرویز الٰہی نے کہا کہ پنجاب کے عوام کو مبارک ہو ، عدالت نے گورنر کی آئین شکنی کا راستہ روک دیا، اندھیرے میں منتخب حکومت پر شب خون مارنے کی کوشش ناکام ہوگئی
سلیکٹڈ حکومت نے 58 ٹو بی بحال کرنے کی کوشش کی لیکن اس کاراستہ روک دیا گیا۔
پرویز الٰہی نے مزید کہا کہ اسمبلیوں کی تحلیل کا فیصلہ حتمی ہے، عمران خان کے فیصلے پر عمل درآمد ہوگا، گورنر کے خلاف صوبائی اسمبلی کی قرارداد اہمیت کی حامل ہے
قرارداد کی روشنی میں گورنرکے خلاف مس کنڈکٹ کی کارروائی عمل میں لائی جائے،گورنر پنجاب کو فوری عہدے سے ہٹایا جائے۔