اسلام آباد( نمائندہ جنگ )وفاقی دارلحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں دہشتگردی کیلئے بھاری مقدار میں اسلحہ لے کر آنے والے احمد شیر نامی شخص کوگرفتار کر لیا گیا ہے ۔راولپنڈی ’’سی ٹی ڈی ‘‘پولیس نے بے نظیر چوک فتح جنگ روڈ سے حراست میں لئے گئے احمد شیر کیخلاف انسداد دہشتگردی ایکٹ سیون اے ٹی اے کے تحت خود کار ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزا م میں مقدمہ درج کر لیا ہے ۔ ملزم کی تحویل سے بارہ بور میگزین والی تین عدد 12 بور ڈبل بیرل گن ،ایک عدد 12 بور ریوالور بمعہ آٹھ سو روند ،30 بور کے چار ہزار ،12 بور کے 1 سو، 8 ایم ایم کے 50 ،40 بور گن کے ،30 ایس ایم جی گن کی کپہ گول میگزین ،13 بور گن آٹھ عدد ، میگزین 30 بور 15 عدد گاڑی کی سیکنڈ لاسٹ سیٹ کے اندر سے 30 بور کے چھ اور 44 بور ایک عدد پستول برآمد ہوئے ۔ ملزم اسلام آباد میں یہ اسلحہ دہشتگردی کیلئے لا رہا تھا ، ملزم ٹیوٹا ہائی ایس نمبری ایل آر ٹی 4412 پر سوار تھا اور مشتبہ ہونے پر اس کی تلاشی لی گئی تو بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔