• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیجیٹل مردم شماری سے بہتر منصوبہ بندی کرسکتے ہیں‘ کمشنر کوئٹہ

کوئٹہ (خ ن) کمشنر کوئٹہ ڈویڑن سہیل الرحمن بلوچ نےکہاہے کہ ڈیجیٹل مردم شماری کی اہمیت بہت زیادہ ہے اس سے حاصل ڈیٹا سے ہم مختلف شعبوں میں بہتر منصوبہ بندی کے لئے استعمال کرسکتے ہیں ان خیالات کا اظہارانہوں وفاقی ادارہ شماریات کے زیر اہتمام 7ویں ڈیجیٹل مردم شماری کے حوالے سے منعقدہ ٹریننگ سیشن کی اختتامی تقریب کے موقع پرکیاانہوں نے کہا کہ تمام ماسڑر ٹرینرز مردم شماری کو ایک قومی فریضے کے طور پر سرانجام دیں اور شمار کنندہ کو بہتر طور پر مکمل ٹریننگ دیں مردم شماری سیاسی اور اقتصادی سمیت دیگر شعبوں کے لئے انتہائی ضروری ہے صوبائی حکومت اس سلسلے میں آپ سے بھرپور تعاون جاری رکھے گیاآخر میں ڈائریکٹر وفاقی ادارہ شماریات محمد صہیب نے کمشنر کوئٹہ کی آمد پران کاشکریہ اداکیا۔
کوئٹہ سے مزید