کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کے صدر ملک عابد کاکڑ ایڈوکیٹ جنرل سیکرٹری چنگیز حئی بلوچ ایڈوکیٹ و دیگر رہنماؤں نے بلوچستان اسمبلی میں ہائیکورٹ کے سبی، تربت، خضدار اور لورالائی کے سرکٹ بینچز کو ریگولر کرنے سے متعلق اصغر اچکزئی، اخترلانگو، ملک سکندر ، نصیر شاہوانی، ثناءبلوچ اور نصراللہ زیرے کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد کی منظوری کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ انصاف کی فراہمی کے حوالے سے ایک مثبت اور خوش آئند اقدام ہے۔