اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی کے تھانہ روات کے علاقہ سمبل میں والی بال میچ میں تلخ کلامی کے دوران بات فائرنگ تک پہنچ گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور دوسرا زخمی ہو گیا۔واقعہ کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق میچ کے دوران تلخ کلامی پر عابد اور اعجاز نے فائرنگ کر کے جنید کو قتل اور ناصر کو زخمی کر دیا۔