اسلام آباد (خصوصی نمائندہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے فوٹو جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے انتخابات میں نومنتخب ہونے والے عہداداروں کو مبارکباد کا پیغام دیا ہے۔ بلاول بھٹو نے نومنتخب صدر سجاد حیدرکے نام تہنیتی پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ صحافیوں کی جدوجہد کی حمایت کی ہے۔ فوٹو گرافر جرنلسٹس نے ہمیشہ مشکل ترین حالات میں اپنے فرائض نہایت ذمہ داری سے ادا کئے ہیں۔