• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسکاٹ لینڈ یارڈ نے نواز شریف کے گارڈ کے خلاف تحقیقات بند کردی

لندن (مرتضیٰ علی شاہ) اسکاٹ لینڈ یارڈ نے میاں محمد نواز شریف کے سیکورٹی گارڈ پر حملے کی تحقیقات عدم ثبوت کی وجہ سےبند کردی۔ نوازشریف کے قریبی سیکیورٹی گارڈ پر حملے کی رپورٹ پی ٹی آئی کے کارکن شایان علی نے دو اپریل 2022کو کی تھی جب میاں نواز شریف کے دفتر دوپہر کو جارہے تھے۔ سسٹمیٹک سیکیورٹی لمیٹڈ نے مقدمہ ختم ہونے کی تصدیق کی ہے۔ تاہم اسکاٹ لینڈ یارڈ نے معاملے کی تمام فوٹیج کا معائنہ کیا جس کے بعد تحقیقات ختم کی۔ سیکیورٹی کمپنی کا کہنا تھا کہ مقدمے میں سیاست شامل تھی جسکی وجہ سے تحقیقات بند کردی گئی ہے۔
اہم خبریں سے مزید