• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مری اورتلہ گنگ میں تبادلے کے خواہش مند پولیس ملازمین سے درخواستیں طلب

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) نئے ضلعوں مری اورتلہ گنگ میں تبادلے کے خواہش مند پولیس ملازمین سے درخواستیں طلب کرلی گئیں ۔سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی کی جانب سے ہفتہ کوجاری کئے مراسلے میں کہاگیاہے کہ راولپنڈی ضلع میں تعینا ت نفری میں سے اگرکوئی انسپکٹر،سب انسپکٹر،اسسٹنٹ سب انسپکٹر، ہیڈکانسٹیبل اورڈرائیورکانسٹیبل جو ضلع مری اورضلع تلہ گنگ کارہائشی نہ ہو اوراپناتبادلہ مذکورہ نئے اضلاع میں کراناچاہتاہے وہ اپنی تحریری درخواست دفتراوایس آئی برانچ 26دسمبر بارہ بجے دن تک جمع کراسکتاہے ۔
اسلام آباد سے مزید