• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جس پاکستان کیلئے قائداعظم نے جدوجہد کی، وہ جاری رکھیں گے، اسد عمر

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے کہ جس پاکستان کیلئے قائداعظم نے جدوجہد کی‘ اس کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔ گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کرپشن سے متعلق قائداعظم کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ قائداعظم نے ایک ایسے پاکستان کی جدوجہد کی جو حقیقی طور پر آزاد جمہوری ملک بنے، جہاں قانون کی حکمرانی ہو، فیصلوں کا اختیار عوام کا ہو۔ آئیں قائد اعظم کی سالگرہ کے دن یہ عہد کریں کہ جس پاکستان کے لئے انہوں نے جدوجہد کی وہ جدوجہد جاری رکھیں گے۔
اہم خبریں سے مزید