• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن اکتوبر 2023ء  میں، قیادت نواز شریف کرینگے، رانا ثناء

فیصل آباد (نمائندہ جنگ)فیصل آباد میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ و مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کی بلیک میلنگ ناکام ہوگئی، الیکشن اکتوبر 2023میں ہونگے، قیادت نواز شریف کرینگے، یہ پنجاب کے پی اسمبلیاں توڑتے ہیں توہم الیکشن میں بھرپور حصہ لینگے، عمران کا وجود فتنہ ہے قوم ادراک کرے، تفصیلا کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ و مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ نواز شریف عام انتخابات اکتوبر 2023ء میں ہونگے، اس سے پہلے ہر گز نہیں،قیادت نواز شریف کریں گے۔عمران خان کی بلیک میلنگ نہ پہلے کامیاب ہوئی ہے اور نہ آئندہ کامیاب ہو گی۔ قائد اعظم اور نواز شریف ایسے لیڈر ہیں جنہوں نے قوم کی خدمت کی اور ان پر قوم اعتماد کرسکتی ہے لیکن ایک ایسا لیڈر بھی ہے جس پر صرف لعنت بھیجی جا سکتی ہے۔ گورنر ہاؤس کا گھیراؤ کرنے کے دعوے کرنے والے ڈیڑھ، ڈھائی سو بندے اکٹھے نہیں کر سکے۔ گورنر پنجاب نے اپنا آئینی اختیار استعمال کیا ہے۔ مسلم لیگ ن اسمبلیاں توڑنے کے عمل کو غیر آئینی اقدام سمجھتی ہے لیکن اگر یہ پنجاب اور خیبر پختونخوا کی اسمبلیاں توڑ دیتے ہیں تو ہم الیکشن میں بھرپور حصہ لیں گے۔ ورکر آج سے انتخابات کی تیاریاں شروع کر دیں تاکہ جب بھی الیکشن ہو پاکستان کے دشمنوں کو شکست فاش دی جا سکے۔ آنے والے وقت میں عمران خان اپنی کرپشن اور بدعنوانی پر عوام کے سامنے ذلیل و رسوا ہو گا۔
اہم خبریں سے مزید