• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چمن، مفتی قاسم سمیت 15 افراد جمعیت سے فارغ، پارٹی فیصلوں کیخلاف کام کا الزام

چمن(نامہ نگار)چمن ،مفتی قاسم سمیت 15افراد جمعیت سے فارغ، پارٹی فیصلوں کیخلاف کام کا الزام،مفتی قاسم کا کہنا ہے کہ ہماری قربانیوں اور جدوجہد کی توہین کی گئی، ناکامیوں کا ملبہ ہم پر نہ ڈالا جائے، جدوجہد جاری رہے گی، تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام ف تحصیل چمن کے عاملہ اور حلقوں کا مشترکہ اجلاس تحصیل امیر مولانا روزی خان کی صدارت میں منعقد ہوا۔جس کے پریس ریلیز میں کہاگیا کہ اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کےپہلےاور دوسرے مرحلے میں جماعت کے بعض عناصر نے پارٹی فیصلوں کے خلاف کام کیا جن کے خلاف حلقوں نے تحریری شکایات پیش کی ہے جمع کرائے گئے شکایات پر مجلس عاملہ نے باریکیسے جائزہ لےکر مشترکہ فیصلہ کیا کہ مزکورہ عناصر نے طے شدہ منصوبے کے تحت بلدیاتی انتخابات میں دانستہ طور پرجمعیت کو ہرانے کی کوشش کی تھی جس پر جماعت کی جیت ہار میں بدل گئی اور اس بنیاد پر لابی کے سربراہ مفتی محمد قاسم، مولوی محمد صابر، حاجی عطا و اللہ، مولوی وزیرمحمد،کونسلر حافظ کلیم اللہ، کونسلر نصیر احمد، کونسلر جمیل احمد، عبدالخالق کابل والا، رحمت عثمانی، شبیر احمد اور محمد قاسم شہزادہ جبکہ جمعیت کے خلاف شیرانی رابطہ گروپ چلانے والے حافظ عبداللہ، محمد قسیم اور مولوی خالد کی بنیادی رکنیت ڈسپلن خلاف ورزی کی بنیادپرختم کردی گئی۔
اہم خبریں سے مزید