پشاور (وقائع نگار )ملک بھر کی طرح پشاور میں بھی مسیحی برادری نے اپنے مذہبی تہوار کرسمس جوش و خروش سے منایا اس سلسلے میں شہر کے مختلف گرجا گھروں میں تقریبات کا اہتمام کیا گیا جبکہ گرجا گھروں کو خوبصورتی سے سجایا گیا تھا کرسمس کے موقع پر شہر بھر میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے اور تیرہ سو سے زیادہ پولیس اہلکار گرجاگھروں پر ڈیوٹی کیلئے تعینات کئے گئے تھے کرسمس کی خصوصی عبادات کا سلسلہ گزشتہ شب سے شروع ہوگیا تھا اس موقع پر خصوصی گیت بھی گائے گئے جبکہ ملک میں امن،سلامتی و ترقی،خوشحالی اور استحکام کیلئے خصوصی دعائیں بھی مانگی گئیں کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری نے اپنے گھروں کو کرسمس ٹری،سٹارز اور برقی قمقوں سے سجایا تھا اور ایک دوسرے کو کرسمس اور دیگر تحائف کا تبادلہ بھی کیا۔مردوں،عورتوں،نوجوانوں،بزرگوں اور بچوں نے کرسمس کے موقع پر پکوان تیار کر کے ایک دوسرے کو دعوت دی جبکہ پارکوں،بازاروں میں مسیحی برادری کے شہریوں نے خریداری کی اور ایک دوسرے کو مبارک باد دینے کا سلسلہ بھی جاری رکھا۔گھروں کو رنگ برنگی جھنڈیوں اور برقی قمقوں کے ساتھ تزئین و ارائش کی گئی تھی۔گرجا گھروں کیساتھ مسیحی فیملیز نے خوبصورت کرسمس ٹری بنائے تھے اس موقع پر رنگ برنگی کرسمس کیک کی خرید و فروخت میں بھی اضافہ دیکھنے کو ملا بچوں نے بھی کرسمس تہوار خواب انجوائے کیا اور ہلہ گلہ کرتے رہے اس موقع پر گورنر خیبر پختونخوا غلام علی نے سینٹ جانز چارچ کا دورہ کیا اور مسیحی برادری کو کرسمس کی خوشیوں پر مبارک باد دی۔