• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PTI کے ہر رکن کو ذاتی حیثیت میں استعفے کی تصدیق کرنا ہوگی، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کا شاہ محمود کو جوابی خط

اسلام آباد (این این آئی)قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کو جوابی خط لکھ دیا گیا۔ ترجمان قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق 22 دسمبر کو پی ٹی آئی پارلیمانی لیڈر شاہ محمود قریشی کو جوابی خط لکھا، جوابی خط میں پی ٹی آئی اراکین کی ممکنہ واپسی کا خیرمقدم کیا گیا۔جوابی خط کے مطابق پی ٹی آئی اراکین قومی اسمبلی کو استعفوں کی تصدیق کیلئے بلایا جائے گا، پی ٹی آئی کے ہر رکن قومی اسمبلی کو ذاتی حیثیت میں اپنے استعفے کی تصدیق کرنا ہوگی۔ ترجمان قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے کہا کہ اس سے قبل پی ٹی آئی ارکان کو 6 سے 10 جون استعفوں کی تصدیق کیلئے اسپیکر چیمبر بلایا گیا تھا، باضابطہ مدعو کرنے کے باوجود پی ٹی آئی کا کوئی رکن قومی اسمبلی استعفے کی تصدیق کیلئے نہیں آیا۔
اہم خبریں سے مزید