• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرداری، گیلانی اور نواز شریف کیخلاف توشہ خانہ ریفرنس نیب کو واپس بھجوانے کا تفصیلی فیصلہ جاری

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) احتساب عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری ، یوسف رضا گیلانی اور نواز شریف کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس نیب کو واپس بھجوانے کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔ احتساب عدالت کے ایڈمنسٹریٹو جج محمد بشیر کی عدالت سے جاری فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ وکلاءنے دلائل میں کہا کہ نیب آرڈیننس کے تحت 500 ملین سے کم مالیت کے مقدمات پر احتساب عدالت کا دائرہ اختیار نہیں بنتا ، استغاثہ کی جانب سے بتایا گیا کہ توشہ خانہ ریفرنس 118.52 ملین روپے کی کرپشن کا ریفرنس ہے ، نیب آرڈیننس ترمیمی ایکٹ کے تحت سیکشن 5 او شامل کیا گیا تھا ، سیکشن 5 او کے تحت صرف 500 ملین روپے یا اس سے زائد کے مقدمات ہی احتساب عدالت کی دائرہ اختیار میں آتے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید