راولپنڈی(راحت منیر/ اپنے رپورٹرسے) راولپنڈی ضلع میں246میں سے225دیہی مراکز مال کے آپریشنل ہونے کے دعوی کے باوجود عوام گھروں کی دہلیز پر اس سہولت سے محروم ہیں کیونکہ زیادہ تر مراکز مال بند پائے جاتے ہیں۔پیر کو بھی دیہی مرکزمال قانونگوئی سرکل مندرہ کے علاوہ کہوٹہ میں بھی دیہی مرکز مال بند پائے گئے۔راولپنڈی ڈویژن بھر میں بھی دیہی مراکز مال میں راولپنڈی ضلع پانچویں نمبر پر ہے۔ضلع اٹک میں163، چکوال میں109،تلہ گنگ62اور جہلم میں137 مراکز ہیں جو تمام کے تمام فعال ہیں۔ڈیجیٹل گرداوری ،لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزیشن میں بھی راولپنڈی ضلع سب سے پیچھے ہے۔راولپنڈی میں ریونیو مسائل کے جلد حل کیلئے تین ریونیو تحصیلیں بنانے کے باوجود عوام مسائل کا شکار ہیں۔جلد بازی میں تحصیلوں کی تشکیل اور تحصیلداروں کی تعیناتی کے باوجود تاحال دفاتر اور دیگر سہولتیں مکمل طور پر فعال نہیں ہوسکی ہیں۔