کوئٹہ (پ ر) پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع کوئٹہ کے صدر ارباب اقبال کاسی،جنرل سیکرٹری جاوید اعوان، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ذاکر جان بنگلزئی ڈپٹی جنرل سیکرٹری طارق محمود بٹ ایڈیشنل ڈپٹی جنرل سیکرٹری ضمیر اختر کھوکھر سینئر نائب صدور ملک عیسیٰ کاسی صابر راجپوت نثاراحمد خان اچکزئی سلمان درانی ملک عالم کاسی صمد مینگل سید غلام آغا عامرجاوید چاچا اورنگزیب ذیشان مشتاق رانا مشتاق فیاض جدون نویداعوان میرحمید بنگلزئی ترجمان ضلع کوئٹہ آصف خان حریفال نائب صدور راجہ عقیل راجہ وقاص ارشدجان ابڑو ایڈووکیٹ مشتاق کشمیری شاہد نذیر عظمت انجم ٹکری محی الدین ندیم جان سلیم نانک عادل داؤد صراف عمر آغا صابر آغا اسد جان دہوار ایمل دہوارشاہیر بگٹی ودیگر نے پی ڈی ایم کی اتحادی جماعت پی پی پی کی سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو شہید کی برسی کے موقع پربیان میں انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید بینظیر بھٹو کو اسلامی دنیا کی پہلی خاتون سربراہ ہونے کا اعزاز حاصل ہے جو اپنی سیاسی بصیرت، قائدانہ صلاحیتوں اور جرأت مندانہ موقف کی وجہ سے دنیا بھر میں جانی جاتی تھیں بدقسمتی سے 2007ء کو وہ ہم سے جدا ہو گئیں، انہوں نے کہا کہ شہید بینظیر بھٹو کے کردار کو آج بھی قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ جنہوں نے ہمیشہ جمہوریت اور جمہوری اقدار کے علم کو بلند رکھا ۔بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے تمام مسائل نوازشریف کی قیادت میں ہی حل ہونگے،قائد نوازشریف جلد پاکستان آئیں گے عوام آج بھی پارٹی اور نوازشریف کے ساتھ ہیں ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ ن نے ہمیشہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے اقدامات کئے ، آئندہ دور مسلم لیگ کا ہے جو ملک بھر میں حکومت بنائے گی۔