• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک جونیئر اور ویمنز لیگز کی اونر شپ کے خواہاں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر اور منیجر اعظم خان نے منگل کو نیشنل اسٹیڈیم میں پی سی بی چیئرمین نجم سیٹھی سےملاقات کی ۔ ندیم عمر نے کہا کہ نجم سیٹھی نے کوئٹہ کے بگٹی اسٹیڈیم میں فلڈ لائٹس لگانے کی پیشکش کی ہے۔ جبکہ ندیم عمر نے پاکستان جونیئر لیگ اور پاکستان ویمنز لیگ کی اونر شپ لینے کی پیشکش کی ہے۔ ندیم عمر کا کہنا ہے کہ نجم سیٹھی نے ہمیں حتمی جواب دینا ہے اگرخواتین لیگ کے بارے میں ہمیں ذمے داریاں ملیں تو فرنچائز سے بات کروں گا ، لیگ میں پی سی بی کا پیسہ نہیں لگے گا۔ خواتین اور جونیئر لیگ ہم اپنے پلیٹ فارم سے کرانا چاہیں گے۔ نجم سیٹھی کے آنے سے پاکستان کرکٹ کو فائدہ ہوگا، میٹنگ مفید رہی ، جلد بریک تھرو ملنے کا امکان ہے۔

اسپورٹس سے مزید