راولپنڈی (اپنے رپورٹرسے) بےنظیر بھٹو کی برسی کے سلسلے میں راولپنڈی میں پیپلز پارٹی سٹی اورپاکستان پیپلز پارٹی ورکرز کے زیر اہتمام تقریبات ہوئیں۔پیپلز پارٹی سٹی کی تقریب میں اختتام پر کارکنوں میں کشیدگی اور ہاتھا پائی ہوگئی۔ گروپوں میں نعرے بازی بھی ہوئی اورکارکنوں کو دھکم پیل کا سامنا کرنا پڑا۔تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر سردار سلیم حیدر خان اور ایم ڈی پاکستان بیت المال ملک عامر فدا پراچہ تھے۔تقریب میں ملک خالد نواز بوبی ،راجہ کامران، راجہ شاہد محمود پپو ، چوہدری اسد پرویز ، ملک انجم فاروق پراچہ ، چوہدری افتخار احمد، سردار قدوس ، سید سبط الحسن شاہ ، راجہ محمد منہاس، نرگس فیض ملک، سمیرا گل ، عذرا یونس ، بابر جدون ، ناصر میر ، راجہ عامر علی ، راجہ عنایت الرحمان ، شکیل عباسی ، طارق وحید بٹ،نوید کنول، رضوان سنی اور دیگر کارکنوں نے شرکت کی۔ برسی کے موقع پر خون کے عطیات کیلئے کیمپ بھی لگایا گیا۔ برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سردار سلیم حیدر خان ، ملک عامر فدا پراچہ،نرگس فیض ملک اور دیگر مقررین نے کہا کہ بینظیر بھٹو غریبوں محنت کشوں اور مظلوموں کی آواز تھیں۔ دریں اثنا بینظیر بھٹو کی سابق پولیٹکل سیکرٹری ناہید خان اور صفدر عباسی کی ہدایت پر پیپلز پارٹی ورکرز کے زیر اہتمام بینظیر بھٹوکی15ویں برسی کے موقع پر قرآن خوانی کی گئی، جائے شہادت پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔ تقریب میں ابن محمد رضوی، ملک مظہر حسین، ابراہم خان مسعود بٹ اور جیالوں نے شرکت کی۔ بھٹو دی جھگی میں بھی شہید بینظیر بھٹو کی 15 ویں برسی کی قرآن خوانی ہوئی جس میں شعبہ خواتین پنجاب کی جنرل سیکرٹری نرگس فیض ملک، حفظہ بخاری، عزرہ یونس،شازیہ شہزاد،سعدیہ عباسی، ثمینہ نیازی، حافظہ رخسانہ بشیراور دیگر خواتین اور پارٹی کارکنان نے شرکت کی۔