اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے )وفاقی وزیرموسمیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے رہنماء نے تصدیق کر دی ہے کہ وہ پارلیمان میں اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہیں، لگتا ہے صرف ایک شخص کی انا کی وجہ سے پی ٹی آئی ارکان باہر بیٹھے ہیں، شاہ محمود قریشی کے بیان پراپنے ردعمل میں شیری رحمان نے کہا وزیر خارجہ حکومت کی نمائندگی کرتے ہیں، وزیر خارجہ کی پیشکش پر تحریک انصاف کے رہنماء کا ردعمل ان کی غیر سنجیدگی کا ثبوت ہے، غیر سنجیدگی کا مظاہرہ حکومت نہیں تحریک انصاف خود کر رہی ہے۔