• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امن و امان کی صورتحال پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، وزیراعظم

اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کو جڑ سے ختم کر دیا جائیگا، ملک میں امن و امان کی صورتحال پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا ۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس میں کیا گیا جوزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ وفاقی کابینہ نے دہشت گردی کے خلاف مسلسل جدوجہد پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ وفاقی کابینہ نے ملک کے مختلف علاقوں میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات کے نتیجے میں شہید ہونے والے افراد کیلئے فاتحہ خوانی کی اور ان واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملک میں امن و امان کی صورتحال پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور دہشت گردی کی عفریت کو جڑ سے ختم کر دیا جائے گا۔

اہم خبریں سے مزید