• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوادر کو حق دو تحریک، دھرنے پرپولیس کی جانب سے لاٹھی چارج کیخلاف مظاہرہ

پشاور (لیڈی ر پورٹر ) جماعت اسلامی یوتھ ضلع پشاور نے ʼʼگوادر کو حق دو تحریکʼʼ کے پر امن دھرنے پرپولیس کی جانب سے لاٹھی چارج کیخلاف پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ گرفتار رہنماؤں کو فوری رہا کیا جائے مظاہرے کی قیادت ضلعی صدر انجنئیر ذیشان اسلم ن،صلعی قائدین جنرل سیکرٹری عبدالبصیر، سیکرٹری اطلاعات عاطف خٹک،امیرزون سراج الحق،این اے صدورسمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت ک اس موقع پر مظاہرین نے بلوچستان میں ہدایت الرحمان اور دیگر رہنماؤں پر پولیس لاٹھی چارج کیخلاف شدید نعرہ بازی کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ گوادر کو حقوق دیا جائے انہوں نے کہا کہ پولیس کی جانب سے پر امن دھرنا پر لاٹھی چارچ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ گرفتار کئے گئے رہنماؤں کو فوری رہا کی جائے۔ بصورت دیگر احتجاج کا دائر ہ کار وسیع کرینگے ۔
پشاور سے مزید