لاہور( خبرایجنسی، مانیٹرنگ نیوز)لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے نیب کے حکم پر وزیر خزانہ سینیٹراسحاق ڈار کے منجمد اثاثے بحال کر دیے۔ نیب نے احتساب عدالت کے حکم پر اسحاق ڈارکے اثاثے بحال کرنے کی ہدایت کی تھی جس پر عمل درآمد کرتے ہوئے لاہور کی انتظامیہ کی جانب سے اسحاق ڈار کے گلبرگ میں گھر ہجویری ہاؤس کی سپر داری بھی کرا دی گئی ہے۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈارکے بینک اکاؤنٹس کو بحال کرنے کا مراسلہ بھی بینک انتظامیہ کو جاری کیا ہے۔اسحاق ڈار کے اکاؤنٹ میں 50 کروڑ 79 لاکھ 48 ہزار روپے بحالی کا مراسلہ جاری کیا گیا ہے۔وفاقی وزیر اسحاق ڈار کے دیگر بینک اکاؤنٹس کو بحال کرنے کا مراسلہ بھی جاری کیا گیا۔