• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی پولیس کا رواں سال ڈکیتی واقعات میں کمی کا دعویٰ

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر ) راولپنڈی پولیس نے 2022 کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔ پریس ریلیزکے مطابق راولپنڈی میں فری رجسٹریشن آف ایف آئی آر پالیسی کے مطابق پکار 15 کی کال پر مقدمات کے اندراج کی شرح صوبے میں سب سے زیادہ رہی،15 کالز پر مقدمات کے اندراج کی شرح گزشتہ سال کی نسبت 50فی صدزیادہ رہی،ٹیکنالوجی کے استعمال سے راولپنڈی پولیس نے رواں سال ساڑھے 6 لاکھ سے زیادہ افراد کا ڈیٹا چیک کرکے 1552 ملزمان کو گرفتارجبکہ ساڑھے 4لاکھ سے زیادہ وہیکلز کو چیک کرکے 1706وہیکلز برآمد کی گئیں، آرگنائزڈ کرائم کے خلاف کارروائی میں 242 گینگز کے 643ملزمان گرفتار کئے گئے، 242 گینگز سے کروڑوں روپے نقدی، 639 مسروقہ موٹر سائیکل،23 کاریں اور 15دیگر وہیکلز برآمد ہوئیں۔رواں سال ڈکیتی کے مقدمات میں گزشتہ سال کی نسبت 45 فی صدکمی آئی، 25 ڈاکوئوں کو گرفتار کیا گیا، اغواء برائے تاوان کے مقدمات میں گزشتہ برس کی نسبت 15 فی صدکمی کے ساتھ 6 مقدمات میں 14 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، منشیات کے خلاف گزشتہ سال کی نسبت 7 فی صد بہتری آئی، 2690 مقدمات میں 2537 منشیات سمگلرز و منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا،ملزمان سے 32 من چرس، 22 کلو ہیروئین، 4 کلو افیون، 735 گرام آئس اور 13 ہزار لٹر سے زائد شراب برآمد ہوئی، ناجائز اسلحہ کے خلاف کریک ڈاؤن میں 1952 مقدمات میں 1885 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، ملزمان سے 109کلاشنکوف، 98رائفلز، 73شارٹ گنز،1705 پسٹل اور بھاری مقدار میں گولیاں برآمد کی گئیں۔قمار بازی کے خلاف کارروائیوں میں 17 فیصد اضافے کے ساتھ 160 مقدمات میں 637 قمار بازوں کو گرفتار کیا گیا، ملزمان سے ساڑھے 36لاکھ سے زائدرقم،545موبائل فونز،لاکھوں روپے مالیت کے 70موٹرسائیکلزاور گاڑی سمیت دیگر سامان برآمد کیا گیا،اشتہاریوں اور عدالتی مفروران کے خلاف کاروائیوں میں گزشتہ سال کی 27 فیصد بڑھوتی کے ساتھ 7109 اشتہاریوں و عدالتی مفروروں کو گرفتار کیا گیا۔کار وموٹرسائیکل چوری کے ملزمان میں تین فی صد زیادہ گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں،5651مقدمات درج کرکے 1804ملزمان گرفتارکیے گئے،ملزمان سے 1604موٹرسائیکل،152کاریں اوردیگر وہیکلز برآمد کی گئیں۔
اسلام آباد سے مزید