کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈمینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس ہفتے کو لاہور میں نجم سیٹھی کی صدارت میں ہورہا ہے جس میں کئی بڑے اور حیران کن فیصلے متوقع ہیں ۔بورڈ کے ملازمین کی بھاری تنخواہوں کا معاملہ بھی زیر بحث آئے گا ۔امکان ہےکئی بڑے افسران کی بھاری تنخواہوں اور ہوشرباء مراعات میں کمی کا اعلان کیا جائے گا ۔ آنے والے دنوں میں مزید تبدیلیاں ہوں گی۔ اجلاس میں مختلف کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی ۔ پاکستان کرکٹ ٹیم اور پاکستان ویمن ٹیم کے کوچز کے حوالے سے بھی بات ہو گی ۔ پاکستان سپر لیگ کے حوالے سے بھی مختلف امور زیر بحث آئیں گے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ منیجمنٹ کمیٹی بھاری تنخواہوں پر عہدیداران کو رکھنے کے حق میں نہیں ہے۔