کوئٹہ/ڈیرہ مراد جمالی ( نامہ نگار/این این آئی ) باپ کے 3 اور پی ٹی آئی کے ایک ایم پی اے کی آصف زرداری سے ملاقات، وزیراعلیٰ کے کوآرڈینیٹر عبید اللہ گورگیج،اصغر رند،میر عبدالرؤف رندو دیگر پیپلز پارٹی میں شامل، تفصیلات کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی سے تعلق رکھنے والے تین ، پی ٹی آئی کے ایک رکن صوبائی اسمبلی ، وزیراعلیٰ کے کوآرڈینیٹر، بی اے پی مرکزی رہنماؤں اور بی این پی (عوامی ) کے سینئر نائب صدر نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین سابق صدر مملکت آصف علی زرداری سے اہم ملاقات کی ہے، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ذرائع کے مطاق بلوچستان عوامی پارٹی کے تین اراکین صوبائی اسمبلی میر ظہور بلیدی، میر عارف جان محمد حسنی، میر سلیم کھوسہ ، پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی میر نعمت اللہ زہری نے بلاول ہاؤس کراچی میں جمعہ کی شب ملاقات کی ۔ ملاقات میں بلوچستان اور ملکی سیاسی صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔اس موقع پر مستقبل کے سیاسی لائحہ عمل پر بھی اہم گفتگو کی گئی ۔