مری (جنگ نیوز)مری ‘گلگت ‘ہنزہ اور کالام میں برفباری ‘ہرطرف حسین نظارے ‘سیاحوں کے پیسے وصول ‘برفباری کے مزے لئے ۔ناران ، کاغان ، استور ‘غذراوردیامرمیں بھی برف باری ‘بچوں نے موسم انجوائے کرنے کیلئے پارکوں کا رخ کرلیا ۔ برف باری سے متعدد مقامات پر بندرابطہ سڑکیں کھولنے کا کام جاری ‘نتھیاگلی کے قریب برف میں پھنسے سیاحوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا۔