کوئٹہ(پ ر) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و نشریات محمد عیسیٰ روشان نے کہا ہے کہ پشتونخوا ایس او کے بانی ، پشتونخوا نیپ کے جنرل سیکرٹری ‘ پشتونخوا ملی عوامی اتحاد کےمرکزی سیکرٹری پشتون قومی تحریک کے رہنما عبدالرزاق خان دوتانی کی 35 ویں برسی انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی اس سلسلے میں 9 جنوری کو س پہر 2 بجے کوئٹہ پریس کلب میں تعزیتی ریفرنس ہوگاتمام اضلاع کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ ملی مبارز عبدالرزاق دوتانی کی 35 ویں برسی کی مناسبت سے تعزیتی اجتماعات کا اہتمام یقینی بنائیں۔