• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کی مصروفیات، ہفتہ کو ہونے والا وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی

اسلام آباد ( آن لائن ) وزیر اعظم شہباز شریف کی مصروفیات کے باعث وفاقی کابینہ کا ہفتہ کو ہونے والا اجلاس ملتوی کر دیا گیا ،حکومتی ذرائع کے مطابق اجلاس دن 12 بجے بلایا گیا تھا جس میں توانائی کی بچت کے نظر ثانی شدہ قومی پلان کی منظوری دی جانا تھی اور اس پر وزیر دفاع خواجہ آصف نے مختلف تاجر تنظیموں سے مذاکرات پر بریفنگ دینا تھی، اس کے ساتھ ساتھ قومی سلامتی کمیٹی کی سفارشات کی بھی منظوری ہونا تھی تاہم وزیر اعظم شہباز شریف کی لاہور میں سیاسی مصروفیات کے باعث یہ اجلاس ملتوی کر دیا گیا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید