اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہبا ز شریف نے کہا ہے کہ 2022 پاکستان کے لئے ایک اور مشکل سال رہا ہے۔ اتوار کو ایک ٹوئٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ تاریخ کے تباہ کن سیلاب کے باعث ہمارے معاشی چیلنجز میں اضافہ ہوا۔ وزیراعظم محمد شہبا ز شریف نے کہا کہ نئے سال کے دوران میں اپنی استعداد سے عوام کو مشکلات سے نکالنے، متاثرین سیلاب کی بحالی اور پاکستان کو ترقی اور استحکام کی راہ پر گامزن کرنے کے عزم کا اعادہ کرتا ہوں۔