کراچی (اسد ابن حسن) قومی ایئر لائن پی آئی اے کے کیبن کریو کے ڈیوٹی اوقات بڑھانے پر عملے میں شدید بے چینی اور اضطراب پایا جاتا ہے۔ ترجمان PIA کا کہنا تھا کہ ڈیوٹی کے اوقات نہیں بڑھائے گئے ہیں بلکہ ریسٹ پیریڈ کے اوقات بڑھائے گئے ہیں۔ گزشتہ چند ماہ کے اندر کیبن کریو کی ڈیوٹی اوقات 12گھنٹے سے بڑھا کر 16گھنٹے کر دیے گئے ہیں جبکہ ماہانہ چھٹیاں 8سے کم کرکے 5کردی گئی ہیں۔ ریسٹ پیریڈ 12 کم کر کے 10 گھنٹے کر دیا گیا ہے۔ ان تمام تبدیلیوں کی اجازت سول ایویشن نےپی آئی اے کو دی۔ لیکن مینجمنٹ سے فلائٹ آپریشن سنبھل نہیں سکا۔ اب پھر سول ایویشن نے اپنے ھی جاری کردہ ائر نیوی گیشن أرڑر کی خلاف ورزی کر دی ہے اور مسافروں کی سیفٹی کو مسلسل نظر انداز کیا جارھا ہے۔ ترجمان پی آئی اے عبداللہ حفیظ کا کہنا تھا کہ ڈیوٹی اوقات کار نہیں بڑھائے گئے ہیں بلکہ ریسٹ پیریڈ بڑھایا گیا ہے۔