چاغی(اے پی پی):ایرانی حکام نے قانونی دستاویزات نہ رکھنے والے 14 پاکستانی تارکین وطن کو ڈی پورٹ کردیا۔ چاغی میں واقع پاک ایران سرحدی شہر تفتان کی مقامی انتظامیہ کے مطابق ایرانی حکام نے ان افراد کو اتوار کے روز راہداری گیٹ کے ذریعے لیویز فورس کے حوالے کیا ،جنہیں ضابطے کی کارروائی کے بعد مزید تحقیقات کے لیے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے حوالے کردیا گیا۔