• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسسٹنٹ کمشنر صدر راولپنڈی ایک مرتبہ پھر تبدیل، سیاسی دباؤ کا انکشاف

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے) اسسٹنٹ کمشنر صدر رولپنڈی ایک مرتبہ پھر تبدیل کردیے گئے ۔گزشتہ تین ہفتوں میں متعدد افسر ایک دن چارج لیتےہیں اور دوسرے تیسرے دن تبدیل ہوجاتے ہیں۔محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کےسیکشن افسر محمد جلیل الرحمان خان انجم نے جمعرات کو اے سی صدر کا چارج لیاتھا اور اب تبدیل کردیے گئے ہیں۔ان کو تلہ گنگ بھجواکر ان کی جگہ اب کامران صغیر کو ملتان سے لا کر تعینات کیا گیا ہے۔جلیل الرحمان سے قبل آصف حسین کو پی ایچ اے لاہور سے لاکر اے سی تعینات کیا گیا تھا لیکن وہ چارج چھوڑ کر چلےگے تھے۔ان کو کامران مشتاق کی جگہ کی تعینات کیا گیا تھا۔کامران مشتاق کو عبدالر حمان کو تبدیل کرکے لگایا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق ایک ہاؤسنگ سوسائٹی کو قانونی تقاضوں کو نظر انداز کرکے این او سی کیلئے کلیئرنس دلانے کیلئے سیاسی دباؤ ڈالا جارہا ہے۔جس کے باعث بار بار اے سی صدر کو تبدیل کیا جارہا ہے۔زرائع کے مطابق سوسائٹی کو یک قطعہ کی کلیئرنس چاہیے۔لیکن کوئی بھی اے سی صدر اس کیلئے اپنا کیئرئیر داؤ پر لگانے پر آمادہ نہیں ہورہا ہے۔رزائع کے مطابق اس کام کیلئے اے سی صدر کو مبینہ طور پر تین کروڑ روپے اور ایک لگژری گاڑی کی آفر بھی کی گئی ہے۔اسی کام کے لئے ایڈیشنل کمشنر ریونیو کی بھی پہلے ٹرانسفر کی جارہی تھی۔جبکہ ڈی سی راولپنڈی کئی پیشیاں لاہور بھگت چکے ہیں۔
اسلام آباد سے مزید