کراچی( اسٹاف رپورٹر) برسوں اسکواش میں حکمرانی کرنے والے پاکستان کا کوئی بھی کھلاڑی پروفیشنل اسکواش ایسوسی ایشن کی تازہ درجہ بندی میں ٹاپ50 میں جگہ نہیں بناسکا۔ پی ایس اے رینکنگ کے مطابق مصر کے علی فراج پہلے، مصطفی اسل دوسرے ، نیوزی لینڈ کے پال کول تیسرے، انگلینڈ کے محمد آل شربیگے چوتھے نمر پر ہیں۔ بھارت کے سورو گھوشال 17ویں ، پاکستانی نژاد امریکی شاہ جہاں خان 28ویں نمبر پر ہے ۔ پاکستان کے عاصم خان ں تین درجہ تنزلی کے بعد 67 ویں ، طیب اسلم 68ویں اور نور زمان 95 ویں نمبر پر ہیں۔