اسلام آباد (نمائندہ جنگ ) پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان نےڈاکٹرز کے مشورے پر تمام سیاسی سرگرمیاں منسوخ کردی ہیں ،جے یو آئی کی جانب سے مولانا فضل الرحمان کی سیاسی سرگرمیوں کی منسوخی سے متعلق خط لکھ کر عہدیداروں کو باضابطہ طور پر آگاہ کردیا گیا ہے۔سیکرٹری جنرل جے یو آئی مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ کہ مولانا فضل الرحمان کی سیاسی سرگرمیاں تاحکم ثانی منسوخ رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی طبیعت کافی عرصے سے ناساز رہی ہے، ڈاکٹر کے مشورے کے باوجود مولانا فضل الرحمٰن نےاپنی سیاسی سرگرمیوں کو جاری رکھاجس کی وجہ سے طبیعت مزید ناساز ہو گئی ہے ،انہوں نے کہا کہ کارکنوں اور ہمدردوں کو ٹیلیفون کرکے یا گھر پر آکر طبیعت پرسی کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔