راولپنڈی(سٹاف رپورٹر )راولپنڈی ٹریفک پولیس نے2022میں ٹریفک کی خلاف ورزیوں پر5لاکھ78ہزار196چالان کرکے 22کروڑ 13ہزار چار سو روپے قومی خزانہ میں جمع کروائے، ان میں بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے پر 43ہزار 354،بغیر رجسٹریشن و نمبر پلیٹ پر34 ہزار998، کالے شیشے لگانے پر 16ہزار 607، بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے پر32 ہزار 523، ون وے کی خلاف ورزی پر26ہزار 936، سگنل توڑنے پر24ہزار 214، چالان ٹکٹ جاری کیے گئے ۔ دوران کارروائی کاغذات نامکمل ہونے پر17ہزار 201موٹر سائیکلوں اور 8ہزار 312 گاڑیوں کو ضلع کے مختلف تھانوں میں بند کروایا گیا، اس حوالے سے چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی تیمور خان نےکہاہےکہ ٹریفک پولیس کا مقصد چالان کر نا نہیں بلکہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔