کراچی( اسٹاف رپورٹر) بلدیاتی انتخابات اور حلقہ بندیوں کے حوالے سے ایم کیو ایم پاکستان کے تحفظات پر پی پی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے ایم کیو ایم کی قیادت سے رابطہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ زرداری نے پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کے لیے وقت مانگ لیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق صدر نے ایم کیوایم کو یقین دہانی کروائی ہے کہ دو سے تین دن میں معاملہ حل کرلیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق آصف زرداری کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم ہماری اتحادی ہے اور رہے گی۔
واضح رہے کہ ایک روز قبل بلاول ہاؤس میں ہونے والا اجلاس بے نتیجہ رہا تھا جس میں مسلم لیگ (ن)کی ثالثی کی کوشش بھی کامیاب نہیں ہوسکی تھی جس کے بعد مزید بات چیت کا اشارہ دیا گیا تھا۔