• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائمہ کمیٹی کا وزیراعظم ہاؤس میں بھنگ پالیسی زیر التواء ہونے پر اظہار ناراضی

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے )سینٹ کی قائمہ کمیٹی سائنس و ٹیکنالوجی نے بھنگ (ہیمپ) پالیسی پچھلے دو ماہ سے وزیراعظم ہائوس میں زیر التواء ہونے پر اظہار ناراضگی کرتے ہوئے وزیراعظم ہائوس کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے ، وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری کو آئندہ اجلاس میں طلب کر لیا ، انوارالحق کاکڑ کی پلاننگ کمیشن کے حکام کیطرف سے آئندہ اجلاس میں نہ آنے پر استعفیٰ کی دھمکی، کمیٹی نے کوئٹہ کیمپس کے حوالے سے پلاننگ کمیشن کے حکام کے اجلاس میں نہ آنے پر بھی شدید برہمی کا اظہار کیا ، ممبر کمیٹی انوار الحق کاکڑ نے پلاننگ کمیشن کے حکام کی طرف سے آئندہ اجلاس میں نہ آنے کی صورت میں کمیٹی سے استعفیٰ دینے کی بھی دھمکی دیدی ہے ۔