ملتان(سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے الیکشن بورڈ نے سالانہ انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کو جلسہ منعقد کرنے، اشتہار، بینر اور پینافلیکس لگانے پر پابندی عائد کر دی ہے اور خلاف ورزی کرنے امیدوار کے کاغذات نامزدگی مسترد کرکے نااہل قرار دے دیا جائے گا۔ اس ضمن میں چیئرمین الیکشن بورڈ ملک فیاض الحق آرائیں کی جانب سے جاری نوٹس کے مطابق پاکستان لیگل پریکٹشنر اینڈ بار رولز کے تحت ہمہ قسم کے کھانے، چائے، جلسہ کرنے یا کسی قسم کا بینر، اشتہار پینافلیکس لگانے پر پابندی عائد ہے۔ لہذا ڈسٹرکٹ بار ملتان کے الیکشن 2023 میں حصہ لینے والے امیدواروں یا ان کے سپورٹرز کو ضلع کچہری کی حدود میں جلسہ یا پروگرام کرنے اور بینرز اور پینافلیکس لگانے کی اجازت نہ ہے اور خلاف ورزی کرنے والے امیدوار کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے ساتھ الیکشن میں حصہ لینے کے لئے نااہل قرار دیا جائے گا۔